مریم نوازشریف 303

مریم نواز شریف نے بھی شکست تسلیم کر لی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو شکست تسلیم کرنا چاہیے عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور دل بڑا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندھی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے میںنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ خیر ہو گی۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم رہنما نے بھی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب سے بات ہوئی انھوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 20 میں سے 2 نشستیں جیت لیں اور انہیں 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

مریم نواز شریف نے بھی شکست تسلیم کر لی” ایک تبصرہ

Leave a Reply