82

مجھ سے سوال کرنے سے پہلے اپنا بینک بیلنس چیک کرلیں، وقار ذکا

متنازع ریئلٹی شوز کی میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی، سوشل میڈیا اسٹار و خود ساختہ کرپٹو کرنسی کے ماہر وقار ذکا نے ان سے سوال کرنے والے افراد کو پیغام دیا ہے کہ پہلے وہ ان جتنا بینک بیلنس جمع کرلیں۔وقار ذکا نے 24 مئی کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ اس وقت ان کے پاس امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک جتنی دولت نہیں۔انہوں نے لکھا کہ چوں کہ ان کے پاس ایلون مسک جتنی دولت نہیں، اس لیے وہ ان سے سوال کرنے کے اہل بھی نہیں۔ساتھ ہی وقار ذکا نے لکھا کہ انہوں نے ایلون مسک جتنی انسانیت کی خدمت بھی نہیں کی، اس لیے وہ اس وقت ان سے سوال نہیں کر سکتے۔

ایلون مسک کی مثال دیتے ہوئے وقار ذکا نے لوگوں کو کہا کہ وہ بھی ان سے تب تک سوال نہ کریں، جب تک ان کا بینک بیلنس ان کے برابر نہ ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں