87

صوبہ پنجاب کے اضلاع میں نجی و سرکاری سکول 7 جون سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے 7 جون سے صوبے بھر کے اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور بچوں کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلانے کی پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا اور کوئی بچہ لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا جبکہ تمام متعلقہ اتھارٹیز کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروائیں گی۔

دوسری جانب حکومت نے نویں کلاس سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات صرف چند اختیاری مضامین میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹرک کے طلبہ کو ریاضی اور چار اختیاری مضامین کا امتحان دینا ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ صرف اختیاری مضامین کے امتحان دیںگے جبکہ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ اور ثانوی تعلیم کے تمام بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے مہینے کی 10تاریخ کے بعد امتحانات لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیول کے امتحانات 23 جولائی کے بعد ہوں گے اور یہ تمام فیصلے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ مشاورتی عمل کے بعد لئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں