شہباز گل 64

شہبازگل کو الیکشن کمیشن کے حکم پرگرفتارکیا گیا

مظفرگڑھ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو  الیکشن کمیشن کے حکم پرگرفتار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق شہبازگل کے ساتھ ان کے 6 گارڈز بھی گرفتار ہوئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہبازگل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شق 15 اور 16کی خلاف ورزی کی، شہبازگل مظفرگڑھ میں نقض امن کا باعث بن رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Leave a Reply