187

حمزہ شہباز نے ضمنی انتخابات میں شکست پر اہم اجلاس بلا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیے: ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی صدارت میں ہونے والے جلاس میں ضمنی انتخابات کے بعدکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

Leave a Reply