بابر اعظم 76

بابراعظم کے ‘تیز ترین 10ہزار رنز’، بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں شان دار سنچری بناتے ہوئے ٹیم کو نہ صرف خسارے سے بچایا بلکہ پاکستان کی جانب سے متعدد ریکارڈز بنائے اور تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بلے باز بن گئےہیں۔

بابراعظم نے سنچری کے دوران پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 10 ہزار رنز بنانے والے 11 ویں کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا، یہ سنگ میل انہوں نے 228 اننگز میں حاصل کیا جبکہ یہ ریکارڈ سابق کپتان جاوید میانداد کے پاس تھا۔

جاوید میانداد نے 246 اننگز میں بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، سعید انور نے 255 اننگز، محمد یوسف نے 261 اور سابق کپتان انضمام الحق نے 281 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیے: ویرات کوہلی کی حمایت پر بابراعظم کی اسپورٹس مین شپ کی ٹوئٹر پر تعریف

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10 ہزار 99 رنز بنانے والے سابق کپتان یونس خان نے 284 اننگز میں بین الاقوامی سطح پر 10 ہزار رنز بنائے تھے۔مصباح الحق نے 286 اننگز، سلیم ملک نے 309، محمد حفیظ نے 328، شعیب ملک نے 358 اور شاہد آفریدی نے 441 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

عالمی سطح پر تیز ترین 10 ہزار رنز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے بازز ویوین رچرڈز کے پاس ہے، جنہوں نے صرف 206

اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بابراعظم تیزترن 10 ہزار رنز بنانے والے ایشیائی کرکٹر

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ ہیں اور انہوں نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل 217 اننگز میں عبور کیا تھا، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے 220 اور انگلینڈ کے جو روٹ نے 222 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بابراعظم نے بھارت کے شہرہ آفاق کرکٹر ویرات کوہلی سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے، جنہوں نے 228 اننگز میں 10 ہزار رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس طرح بابراعظم تیزترن 10 ہزار رنز بنانے والے ایشیائی کرکٹر بن گئے ہیں۔

Leave a Reply