93

ایسا انوکھا سفید پینٹ جو ایئرکنڈیشنر کی ‘ضرورت’ ختم کردے

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور اس کے نتیجے میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال بھی عام ہوتا جارہا ہے۔مگر تصور کریں ایک ایسے پینٹ کا جس کو گھر پر کرنے کے بعد اے سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔جی ہاں واقعی ایک امریکی یونیورسٹی نے ایسا پیٹ تیار کیا ہے جو اے سی کی ‘ضرورت’ ختم کردے گا۔پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کا تیار کردہ یہ خاص سفید پینٹ 95.5 فیصد سورج کی روشنی منعکس کرکے سطح کو ارگرد کے ماحول کے مقابلے میں 19 ڈگری فارن ہائیٹ ٹھنڈا کردیتا ہے۔

یہ ایسی کامیابی ہے جو اب تک کسی کمرشل ہیٹ ریفلیکٹنگ وائٹ پینٹس میں حاصل نہیں کی جاسکی۔محققین کی جانب سے اس پینٹ پر ہونے والے تحقیقی کام کے نتائج جریدے جرنل رپورٹس فزیکل سائنس میں جاری کیے گئے تھے۔محقین کا کہنا تھا کہ آپ کو ایئرکنڈیشنر کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی چھت اور دیواروں کو گرم کردیتی ہے اور گھر کے اندر گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرے گا اور گھر کے اندر حرارت کو کم کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں