76

اوکاڑہ میں آندھی اور بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں آندھی اور بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین اور 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ دیوار اور درخت گرنے کے 2 واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق کچہری بازار اوکاڑہ میں درخت گرنے سے 40 سالہ سہیل اور حویلی لکھا میں دیوارگرنےسے 50 سالہ احمدعلی جاں بحق ہوگیا۔

اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ادھر شیخوپورہ ، پاکپتن ،قصور ، ننکانہ صاحب اور چونیاں میں بھی بارش ہوئی،  آندھی اور بارش سے لیسکو  ریجن کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں