227

امریکی سفارتخانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام

امریکی سفارتخانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفارت خانے پر پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ پی ٹی آئی اور صحافیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، جمعرات کی شام ایک کلیدی انگریزی روزنامے سے منسلک سینئر صحافی نے فون پر میرے ساتھ مراسلے پر بات کی، بظاہر وہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کر چکے تھے۔

مزید پڑھیے: https://waqtnews.pk/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86/

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ پی ٹی آئی اور صحافیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، جمعرات کی شام ایک کلیدی انگریزی روزنامے سے منسلک سینئر صحافی نے فون پر میرے ساتھ مراسلے پر بات کی، بظاہر وہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کر چکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کی صبح امریکی سفارت خانے سے لئیق نامی اہلکار نے اس صحافی کو فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ مراسلے پر کوئی خبر چھاپ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر فون پر ہم سے بات کی تھی، اب امریکی سفارت خانہ صحافیوں یا ہمارے فونز بھی سن رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے منصوبہ سازوں نے، جو خود اس دخل اندازی کے اہل ہیں۔ امریکا کو باضابطہ طور پر جاسوسی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے؟ امریکی غلامی کی یہ ایک اور داستان ہے۔

Leave a Reply