فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک کامیاب کاروائی میں پشاور سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو افغان شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات فراہم کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ہارون بادشاہ کو ایک آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایف ائی اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل پشاور نے ایک کارروائی کے دوران افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم ہارون بادشاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈز،لیںپ ٹاپس، محمکہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفیکٹ بھی بر آمد کر لیے۔ دوسرے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیے: ان لوگوں کو سازش کے تحت حکومت میں لانے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی، عمران خان